انڈیگو کی بدھ کو پٹنہ سے کولکاتہ جانے والی پرواز-جس میں مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی بھی سفر کررہی تھیں-میں ایندھن کی کمی کے بارے میں ایئر لائنز نے وضاحت دی ہے کہ پائلٹ نے یہ نہیں کہا تھا کہ طیار ے میں ایندھن کم ہے اور طیارے کی لینڈنگ معمول کے مطابق ہوئی تھی۔
طیارہ کمپنی نے آج ایک بیان میں کہا کہ
کولکاتہ میں اترنے کےلئے سرکٹ میں چکر لگا رہی پرواز6ای 342کے پائلٹ نے اے ٹی سی سے کہا تھا کہ اس کے پاس دوسری جگہ اترنے کےلئے روانہ ہونے سے پہلے کولکاتہ کے اوپر سرکٹ میں چکر لگانے کےلئے آٹھ منٹ کا ایندھن باقی بچا ہے۔
لیکن اے ٹی سی آپریٹر نے یہ سمجھا کہ طیارے کے پاس صرف آٹھ منٹ کےلئے ہی ایندھن بچاہے۔